ایک سوال
!
!!
!!!
وہ لوگ
جو رگ و جاں سے بھی قریب ہوتے ہیں
جو عشق کا نصیب ہوتے ہیں
جو رگ رگ میں رہتے ہوں
جو نس نس میں بہتے ہوں
جو جینے کا ساماں ہوں
جو ہر درد کا درماں ہوں
جو ذادہُ راہِ راہِ عشقِ لازوال ہوں
جو آپ کی ہستی کا فخروجمال ہوں
جو سانسوں کی روانی میں
جو ساری زند گانی میں
جو چین ہوں قرار ہوں
جوخزاں میں بھی بہار ہوں
جو روح کی گہرائیوں میں
جو تیرۃ شب کی تنہائیوں میں
جو باطن ہوں جو ظاہر ہوں
جو دل کے اندر, باہر ہوں
جو دل جیتنے میں ماہر ہوں
جو معصوم پر ساحر ہوں
جو دن کے اجالوں میں بھی
جو ہر پل خیالوں میں بھی
جو درد میں بھی نالوں میں بھِی
جو عشق کے حوالوں میں بھی
جو روح کا فواں ہوں
جو ذہن و دل کے درمیاں ہوں
!
!
!
جب وہ سرِراہ چھوڑ جائیں
تو
؟؟؟؟؟؟؟؟







